سرینگر: جموں و کشمیر حکومت نے ہر شہر تک گولڈن کارڈ پہنچانے میں صدفیصد ہدف حاصل کرنے کے لیے آن لائن سہولت متعارف کی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شہری بہ آسانی آیوشمان بھارت پردھان منتری صحت اسکیم میں اندراج کرکے گولڈ کارڈ گھر بیٹھے ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔ J&K Govt on Golden Cards۔ گولڈن کارڈ حاصل کرنے کے لیے setu.pmjay.gov.in ویب سائٹ پر جاکر آدھار کارڈ اور محکمہ خوراک و رسداد کے راشن کارڈ کی تفصیلات رجسٹر کرتے ہوئے بہ آسانی گولڈن کارڈ حاصل کیا جاسکتا یے۔ یہ پہل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے کہ تمام شہریوں کو گولڈن کارڈ فراہم ہوسکے تاکہ وہ 5 لاکھ کے ہیلتھ انشورنس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ Health Golden Card
محکمہ صحت نے ماہ اگست کے اواخر تک آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت صدفیصد حصولیابی کا حدف مقرر کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس اسکیم سے جوڑا جاسکے۔ اس سلسلہ میں چلائی جارہی ’ گاؤں گاؤں آیوشمان‘ مہم کے تحت سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے دور دراز کے دیہاتوں میں لوگوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے جس کےلیے 8 ہزار سے زائد کامن سروس سینٹر دستیاب رکھے گئے ہیں۔ Ayushman Bharat Scheme in J&k
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموں وکشمیر کے شہریوں کو 5 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم ان غریب گھرانوں کے لیے امید کی کرن بن گئی ہے جو ملک کے بہترین طبی اداروں میں اپنے علاج و معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ صحت اسکیم کے دائرے میں لائے گئے سرکاری اور نجی اہسپتالوں میں مریض کے داخل ہونے کے پہلے تین روز اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پندرہ روز تک تشخیصی ٹیسٹ اور ادوایات وغیرہ کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Ayushman Bharat Scheme in J&k: رواں برس نومبر کے آخر تک 55 لاکھ سے زائد گولڈن کارڈ جاری