ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ریڈ، اورینج اور گرین زون میں اضلاع کی درجہ بندی

اضلاع کی اس درجہ بندی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا اور اس میں مزید ترمیم حکومت جموں و کشمیر کرے گی۔

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 8:48 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں وکشمیر حکومت نے کل (5 اگست 2020) سے لاک ڈاؤن کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے اضلاع کو ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 24 کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع (ضلع بانڈی پورہ کے علاوہ) اور صوبہ جموں کے ضلع رامبن کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ کٹھوعہ، سانبہ، بانڈی پورہ، ریاسی، ادھم پور، پونچھ، راجوری اور جموں اضلاع کو اورینج زون اور ڈوڈہ اور کشتواڑ کو بطور گرین زون قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر لکھن پور کنٹینمنٹ زون ہوگا جس میں 500 میٹر کا بفر ہوگا۔

ریڈ، اورنج اور گرین اضلاع میں سرگرمیوں کے حوالے سے ایک الگ آرڈر جاری کیا جائے گا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اضلاع کی اس درجہ بندی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا اور اس میں مزید ترمیم حکومت جموں و کشمیر کرے گی۔

درجہ بندی کا حکم جموں وکشمیر کی موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.