ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ کے پار

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 9:35 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 507 تازہ کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 سو اکیاون ہوگئی ہے وہیں 9 نئی ہلاکتوں کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد پندرہ سو اٹھاون ہو گئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 140 پائے گئے ہیں ۔ بارہمولہ میں 40 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 507 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 100351 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 181 خطہ جموں سے ہیں اور 326 خطہ کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 140 پائے گئے ہیں ۔ بارہمولہ میں 40 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں 433 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 103 خطے جموں سے ہیں جبکہ 330 خطے کشمیر سے ہیں۔

نوجوان فنکاروں نے بکھیرے موسیقی کے الگ الگ رنگ

حکام نے بتایا کہ 9 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 4 جموں سے ہیں اور 5 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 9 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1558 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 100351پازیٹیو کیسز میں سے 5,480 کیسز فعال ہیں جبکہ 93,313 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 20,840 ہے ان میں سے 1424 فعال ہیں جبکہ 19,036 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 385 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 18,565 ہے جن میں 685 فعال ہیں اور 17,698 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 273 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.