جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے ممبر جموں اور سری نگر میں شیڈول کے مطابق حد بندی کمیشن سے ملاقات کریں گے۔
کانگریس نے اپنی ضلع یونٹوں اور سینئر رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی نمائندگی کے لیے کمیشن سے ملاقات کے لیے وقت مانگیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جے کے پی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کمیشن سے ملاقات کے لیے سری نگر اور جموں دونوں جگہ اپنے وفود بھیجے گی۔
جے کے پی سی سی کے چیف ترجمان رویندر شرما نے بتایا کہ جموں خطے کے سات اضلاع کو ایک ایک گھنٹے جبکہ کشمیر کے پانچ اضلاع میں سے ہر ایک کے لیے آدھا گھنٹا مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کو عوامی مفادات کے لیے کانگریس پارٹی کی تجاویز پر غور کرنا چاہیے اور ڈپٹی کمشنرز (ڈی سی) یا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای او) کے ذریعہ مزید تجاویز اور درخواستوں کو بھی طلب کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے کُل جماعتی اجلاس سے مایوس: گپکار الائنس
شرما کے مطابق، کمیشن کو سب کو مناسب وقت اور جگہ دینے پر غور کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ کمیشن ایک سال کی میعاد کے ساتھ گذشتہ سال مارچ میں تشکیل دیا گیا تھا۔