جموں و کشمیر کانگریس کے ترجمان کے مطابق غلام احمد میر اور دیگر رہنما بھوک ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین کے پاس حبہ کدل گئے اور ان کے تئیں ہمدردی جتائی۔
غلام احمد میر نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے چاہئے تاکہ یہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں۔
واضح رہے کہ کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کے صدر سنجے تکو گزشتہ دس روز سے دیگر پنڈتوں کے ساتھ اپنے مطالبات کو لے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
ان کا مطالبات ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر میں رہائش پذیر ہندو ؤں کے لیے نوکری اور دیگر مالی پکیج جاری کرے-
ان کے مطابق گزشتہ برسوں سے حکومت نے کشمیر میں رہائش پذیر پنڈتوں کو پرائم منسٹر پکیج فار کشمیری پنڈٹس کو فراموش کیا ہے اور انہیں اس زمرے میں نہیں لایا گیا ہے۔
اس پکیج میں انہی کشمیری ہندوؤں کو مالی اور دیگر معاونت مل رہی ہے جنہوں 90 کی دہائی میں نامسائد حالات کہ وجہ سے نقل مکانی کی تھی۔