ETV Bharat / state

سید مشتاق علی ٹرافی: جموں و کشمیر کی شاندار جیت

ائی پی ایل سے شہرت حاصل کرنے والے عبد الصمد 35 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ پر شبھم کھجوریہ نے بھی تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 گیندوں میں ناقابل شکست 34 رن بنائے۔

سید مشتاق علی ٹرافی: جموں و کشمیر کی شاندار جیت
سید مشتاق علی ٹرافی: جموں و کشمیر کی شاندار جیت
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 4:49 PM IST

جموں وکشمیر کی ٹیم کا سید مشتاق علی ٹرافی 2021 میں بہتر کارکردگی جاری رکھے ہوئے ہے۔ جموں وکشمیر کی ٹیم نے اتر پردیش ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر آٹھ پوائنٹس حاصل کرکے ایلیٹ گروپ اے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سید مشتاق علی ٹرافی 2021 کے تحت ایلیٹ گروپ اے کے تیسرے میچ میں کے ایس سی اے کرکٹ گراؤنڈ الور میں اترپردیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ کپتان پریم گرگ نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ شبھم چوبی نے 33 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ مادھو کوشک نے 25 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر آرین نے بھی 15 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

جموں وکشمیر کی طرف سے بولر مجتبیٰ یوسف نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ عابد مشتاق اور عبد الصمد ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب میں جموں وکشمیر کی ٹیم نے جیت کے لئے طے شدہ ہدف کا تعاقب کرنا شروع کیا اور صرف دو وکٹیں گنوا کر 15 اوور میں 125 رنز بنائے۔ ائی پی ایل سے شہرت کر چکے عبد الصمد 35 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ پر شبھم کھجوریہ نے بھی تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 گیندوں میں ناقابل شکست 34 رن بنائے۔

اس سے قبل کامران اقبال 17 رن اور سورانش رینہ 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اتر پردیش کے لئے محسن خان نے چار اووروں میں 17 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.