بدھ کو شام دیر گئے جموں و کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 12 نومبر تک اس میں توسیع کردی گئی-
جموں و کشمیر میں گزشتہ برس 5 اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے- تاہم قریب ڈھیڑ ماہ قبل جموں و کشمیر کے دو اضلاع جن میں ادھمپور اور گاندربل شامل ہے میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی-
یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں یہ واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر میں ان دو اضلاع کو چھوڑ کر فلحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولا ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 12نومبر تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: روشنی ایکٹ کی زمین کی مکمل رپورٹ طلب
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لیکر معاملہ زیر بحث لایا گیا تاہم پابندی میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔ ادھر کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے دوران 4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی دوسری جانب کیا جارہا تھا جو آج بھی جاری ہے-
اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے بھی کئی دفعہ وادی میں 4 جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے- علاوہ ازیں متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کررہی ہیں- فلحال دو اضلاع بشمول گاندربل اور اور ادھمپور میں 4 جی انٹرنیٹ چل رہا ہے-