ETV Bharat / state

سرینگر: دستکاروں کی حوصلہ افزائی، اعزازات سے نوازا گیا

وادیٔ کشمیر کی دستکاری کافی مقبول ہے اور دستکاروں کے ہنر کو حوصلہ اور تقویت بخشنے کے لیے انتظامیہ نے کئی دستکاروں کو اعزازات سے نوازا تاہم دستکاروں کا کہنا ہے کہ ’’صرف انعامات ہی کافی نہیں ہیں۔‘‘

'ہمارے لئے انعام کافی نہیں ہے'
'ہمارے لئے انعام کافی نہیں ہے'
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 6:23 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 8:20 PM IST

وادیٔ کشمیر کے دستکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انتظامیہ نے ممتاز دستکاروں کو ایک تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا۔ دستکاروں کو انعامات تقسیم کرنے کے لیے محکمہ ہینڈی کرافٹس نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان مہمانِ خصوصی تھے۔ مشیر بصیر خان کا کہنا تھا کہ ’’انتظامیہ دستکاری اور دستکاروں کے ہنر کو تقویت دینے کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘‘

ایل جی انتظامیہ نے ممتاز دستکاروں کو ایک تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا

انہوں نے انعام حاصل کرنے والے دستکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ایل جی انتظامیہ دستکاری کو فروغ دینے میں کئی اقدامات اٹھارہی ہے۔‘‘

اگرچہ دستکار انعامات پانے کے بعد خوش تھے لیکن انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے دستکاری کو فروغ دینے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جانے کی بھی شکایت کی۔

مزید پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی مزدوری کرنے پر مجبور

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انعام حاصل کرنے والے دستکاروں نے بتایا کہ انتظامیہ ان کی دستکاری سے تیار کردہ چیزوں کی مارکیٹنگ کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

دستکاروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے مناسب سپورٹ خصوصاً مارکیٹنگ نہ کیے جانے کے سبب نئی نسل اس ہنر سے دور ہوتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں دستکاری صنعت کے فروغ کے لیے ’کارخانہ دار اسکیم‘ نافذ کرنے کا اعلان

وادیٔ کشمیر میں پیپر ماشی، اخروٹ کی لکڑی پر نقش نگاری، ختم بند وغیرہ کے ساتھ ہزاروں ہنرمند دستکار وابستہ ہیں جو برسوں سے دستکاری سے اپنا روزگار کمارہے ہیں۔

تاہم گزشتہ تین دہائیوں سے ناسازگار حالات، بندشوں اور مناسب سرکاری سپورٹ نہ ہونے کے سبب دستکار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.