ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے 8 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی - جموں وکشمیر انتظامیہ

حکمنامہ کے مطابق سیلون اور پارلر کو ہفتے اور اتوار کے علاوہ باقی پانچ دن کام کرنے کی اجازت ہے۔

انتظامیہ نے آٹھ اضلاع میں کووڈ-19 لاک ڈاؤن میں نرمی کی

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 7:49 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز خطہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب آٹھ اضلاع میں موجودہ کووڈ-19 پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

آٹھ اضلاع میں جموں ڈویژن کے پونچھ، ریاسی، رامبن اور ڈوڈہ اور کشمیر میں شوپیان، کولگام، گاندربل اور بانڈی پورہ شامل ہیں۔

حکمنامہ کے مطابق نائی کی دکانوں، سیلونوں اور پارلرز کو ہفتے اور اتوار کے علاوہ باقی پانچ دن کام کرنے کی اجازت ہے۔

اسٹینڈ اسٹون شاپس، آؤٹ ڈور بازار اور آؤٹ ڈور شاپنگ کمپلیکس بھی پیر سے جمعہ تک کھلیں رہیں گے۔

سرکاری اور نجی دفاتر کے لئے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی پابندی کے کام کرسکتے ہیں، تاہم انہیں کووڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

شراب کی تھوک فروشی کو ہفتے میں 5 دن کام کرنے کی اجازت جاری رہے گی۔

اس آرڈر میں ضلعی مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے مناسب طرز عمل کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.