جموں و کشمیر کے پرائیوٹ اسکولوں میں فیس متعین کرنے والی ضابطہ کمیٹی FFRC(ایف ایف آر سی) نے جمعہ کو پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ سے ٹرانسپورٹیشن فیس میں صرف 12 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایف ایف آر سی نے پرائیویٹ اسکولوں میں بس فیس میں کیے گئے اضافہ کو مارچ سے عمل میں لائے جانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، کشمیر نے کلو میٹر کے حساب سے بس کرایہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر والدین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا تھا۔
پرائیویٹ اسکولوں اور والدین کے مابین ٹرانسپورٹ کرایہ کو لے کر شروع ہوئے تنازعے پر فیس فیکزیشن کمیٹی نے پرائیوٹ اسکولوں سے بس فیس میں صرف 12 فیصد کا ہی اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم اس پر والدین کا ردعمل آنا باقی ہے۔