جموں و کشمیر نے گزشتہ سال وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا PMGSY کے تحت کاموں میں 94.25 فیصد پیش رفت حاصل کی ہے۔ J&K achieves 94.25% progress in the works under PMGSYیہ قومی اوسط (92.81 فیصد) سے دو فیصد زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت 2021-22 کے دوران 3284 کلومیٹر لمبی سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ ہر روز 9 کلومیٹر سڑک تعمیر کر کے گزشتہ برس 114 بستیوں کو جوڑا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020-21 میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت 3167 کلومیٹر کی ایک سڑک کی لمبائی اوسطاً 8.67 کلومیٹر فی دن تعمیر کی گئی۔ 2020 میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت 119 بستیوں کو جوڑا گیا تھا۔ PMGSY work Progress in J&Kجموں و کشمیر نے مدھیہ پردیش اور راجستھان کے بعد دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کو تیار کرنے میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اس سال اسکیم کے تحت 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’رابطے کو بہتر بنانا انتظامیہ کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ سب سے بڑا زور ناقابل رسائی اور دشوار گزار علاقوں تک سڑک کے رابطے پر ہے۔‘‘ پی ایم جی ایس وائی، سی آر آئی ایف، اور نابارڈ کے تحت جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس سال 6000 کلومیٹر طویل سڑک کو میگڈمائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اور تعمیر کشمیر میں اپریل میں شروع ہوتی ہے اور اکتوبر تک جاری رہتی ہے۔ گزشتہ سال 1454.02 کلومیٹر کے مقررہ ہدف کےمقابلے، محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے اکتوبر کے آخر تک وادی میں 1657.58 کلومیٹر سڑکوں کو میگڈمائز کیا۔ سنہ 2021-22 میں، روزانہ اوسطاً 20.28 کلومیٹر سڑک کی بلیک ٹاپ کی گئی تھی جبکہ 2020-21 اور 2019-20 میں، بالترتیب 15.06 کلومیٹر اور 6.27 کلومیٹر یومیہ بلیک ٹاپ کی تھی۔
مزید پڑھیں: سڑک کی تعمیر کے دوران مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچانے کا الزام
کام کے معیار کو جانچنے کے لیے انتظامیہ نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام جاری کاموں کو 2022-23 سے تھرڈ پارٹی انسپکشن کے دائرے میں لایا جائے گا۔ افسران کے مطابق، کوالٹی کنٹرول میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ڈیزائن، کوالٹی کنٹرول، اور انسپکشن کو نوڈل ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔