گذشتہ چھ ماہ میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص کی موت ہوئی ہے، جبکہ دو سو چھیالیس مریض اس صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پینتیس ہزار چھ سو باسٹھ ہوئی ہے۔
وہیں، اب تک اس بیماری کی وجہ سے دو ہزار انیس افراد کی موت ہوئی ہے۔
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سب سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آرہے ہیں، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو انچاس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں بارہمولہ سے چوہتر، بڈگام چوبیس، پلوامہ آٹھ، کپواڑہ اکتیس، اننت ناگ بائیس، بانڈی پورہ اٹھارہ، گابدربل سات، کولگام اٹھارہ اور شوپیاں سے چار مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
وہیں، جموں خطے کی اگر بات کریں تو جموں ضلع سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو اڑتالیس افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے وہیں ادھمپور میں پینتیس، راجوری نو، ڈوڈہ چار،کٹھوعہ بیس، سانبہ آٹھ، کشتواڑ چار، پونچھ تین، رامبن دو اور ریاسی سے سینتالیس نئے معاملے سامنے آئے ہیں. یوٹی بھر میں اب کورونا وائرس کے فعال معاملے بڑھ کر پانچ ہزار چھ سو تئیس ہو گئی ہے۔