ETV Bharat / state

'ملازمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی، انتقام گیری کی حد'

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'حکومت ہند کورونا کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھارت سانس لینے کے لئے ہانپتا ہے۔'

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 5:49 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی کشمیریوں کے متعلق انتقام گیری کی حد یہ ہے کہ اب سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ہند کورونا کی روک تھام کو ممکن بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

  • Even as India gasps for breath thanks to GOIs inept handling of COVID, it’s paranoia about Kashmiris has touched a new low with social media of government employees now being monitored.The vengeance with which J&K’s special status was scrapped doesn’t seem to have an end in sight https://t.co/szJJ7NFltW

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 24, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'حکومت ہند کورونا کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھارت سانس لینے کے لئے ہانپتا ہے، ان کا کشمیریوں کے متعلق دماغی خلل اس حد تک گر گیا ہے کہ سرکاری ملازموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی رکھی جا رہی ہے جس انتقام گیری کے ساتھ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کیا گیا اس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آ رہا ہے'۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے دو روز قبل مبینہ طور پر 'ملک مخالف' سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازموں کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹاسک فورس کی قیادت پولیس کے اعلیٰ افسر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.