ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Rescue Operation: پندرہ ہزار سے زائد یاتری محفوظ مقامات پر منتقل

گذشتہ روز امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 16 یاتریوں کی موت ہوگئی۔ وہیں 15 ہزار سے زائد درماندہ یاتریوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا۔ فوج، این ڈی ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مختلف ایجینسیوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ Cloudburst at Amarnath Cave

itbp-says-15000-stranded-pilgrims-evacuated-after-cloudburst
پندرہ ہزار سے زائد درماندہ یاتریوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 5:17 PM IST

سرینگر: آئی ٹی بی پی چیف کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران 15 ہزار سے زائد درماندہ یاتریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ یاتریوں کو تلاش کرنے کی خاطر کھوجی کتوں اورجدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ Amarnath Yatra Rescue Operation

اُن کے مطابق ہفتے کی صبح ملبے سے دو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ موصوف آئی ٹی بی پی آفیسر نے بتایاکہ امرناتھ گپھا کے نزدیک ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ ندی نالوں میں بھی لاپتہ یاتریوں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں 16 یاتری از جان جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں بھرتی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.