اسلامیہ کالج برائے سائنس وکامرس حول میں 2 پروفیسروں سمیت تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے 7 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد کالج میں تدریسی سرگرمیوں کو 11 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ Islamia College Srinagar closed till Dec 11 کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پرنسپل اسلامیہ کالج حول کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں سے کورونا وائرس میں ہورہے اضافے کے مد نظر کالج انتظامیہ نے 7دسمبر سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا عمل شروع کیا تھا اور ٹیسٹنگ کے پہلے ہی دن تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے چند افراد کے ٹیسٹ مثبت Staff members test COVID-19 positive پائے گئے۔ جس کے بعد وائرس کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے فوری طور پر کالج کو سنیچر یعنی 11 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ البتہ اس دوران اساتذہ کو آن لائن کلاسوں کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 13دسمبر سے کالج میں معمول کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ عملہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے 10 دسمبر کو کالج میں حاضر ہوں گے۔ وہیں طلباء بھی اسی روز نزدیکی صحت مرکز میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی کالج کے 4 طلباء اور ایک پروفیسر کورونا سے مثبت پائے گئے تھے۔