سرینگر: ارم فیروز سرینگر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کی پہلی کم عمر خاتون شیف بن گئیں۔ وہ اس وقت سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں پیشہ ور شیف کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ارم فیروز کا تعلق سرینگر کے نٹی پورہ علاقہ سے ہے اور وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔Iram Feroz becomes youngest female chef of IHM in Kashmir
ارم نے سوشیالوجی میں ماسٹرز کرنے کے لیے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) میں بھی داخلہ لیا۔ وہ ہمیشہ ایک پیشہ وار شیف بننے میں دلچسپی رکھتی ہے۔جب ارم نے شیف بننے کا فیصلہ کیا تو ان کے والدین نے انہیں اس پیشہ کو اختیار نہ کرنے کو کہا کیونکہ کشمیر میں اس پیشہ کو خواتین کے لیے مناسب نہیں سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ارم نے تمام مشکلات کو ٹالتے ہوئے اپنے اس خواب کو پورا کیا اور آج وہ سرینگر کے ایک معروف ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کر رہی ہے۔ Female Chef of Kashmir Iram Feroz
مزید پڑھیں: Central Perk Café in Srinagar ’سیٹکام فرینڈز‘ کے تھیم پرمنبی سینڑل پرک کیفے کشمیر میں توجہ کا مرکز
ارم فیروز وادی کی سب سے کم عمر خاتون شیف بننے پر انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سرینگر کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان کے خواب کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ارم فیروز اپنی صلاحیت سے آج نہ صرف ایک کامیاب خاتون شیف کے طور ابھر رہی ہے بلکہ یہ دیگر اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کے لیے مشعل راہ بھی بن رہی ہے۔