ETV Bharat / state

International Women's Day: وادی کشمیر میں عالمی یوم خواتین کا اہتمام کیا گیا - قاضی گنڈ میں عالمی یوم خواتین کا اہتمام

عالمی یوم خواتین کے موقع پر وادی کشمیر میں بڑے اہتمام کے ساتھ تقاریب منعقد کی گئیں۔ خواتین نے خود کو بااختیار بنانے زور دیا۔ دیکھیے وادی کشمیر کے کن کن علاقے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا International Women's Day was organized in Kashmir Valley۔ اننت ناگ میں عالمی یوم خواتین منائی گئی۔۔۔۔

International Women's Day was organized in Kashmir Valley

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 11:11 PM IST

سرینگر: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ کونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹرینگ کشمیر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں مقررین نے خواتین، کے حقوق اور ہمارے سماج میں خواتین کو درپیش مسائل پر مدلل روشنی ڈالی تقریب کا اہتمام انسٹچیوٹ کی کلچرل ونگ نے کیا۔
تقریب کی صدارت ایس سی آر ٹی کے ایچ او ڈی محمد سلطان خان نے کی۔ افتتاحی خطاب میں انہوں نے یہ دن منانے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا یہ دن منانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ خواتین کو صرف آج یاد کیا جائے بلکہ یہ دن انکے حقوق کو یاد کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

اس موقع پر مطہرہ حنیف نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم ایک صدی سے خواتین کا دن مناتے ہیں۔ لیکن خواتین کے حالات روز بہ روز ابتر ہی ہو رہیے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ گھروں میں تربیت کا فقدان ہے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ خواتین کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی پڑے گی۔ ڈاکٹر فیاض نے اپنی تقریر میں کہا کہ اکیسویں صدی میں صرف تین فیصدی خواتین ہی جایداد کاحق رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر جان مدثر گل نے کہا خواتین کے حقوق کی حفاظت کے قانون اگرچہ موجود ہیں لیکن ان کو عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

شیخ گلزار نے پاور پواینٹ پریزنٹیشن کے ذریعے خواتین پر ہورہے مظالم کو اجاگر کیا۔

روبینہ سلمہ نے کہا کہ ایک عورت کو زندگی میں بہت رول نبھانے پڑتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

فاروق احمد شاہ نے اعدادوشمار کے ذریعے عالمی سطح پرعورتوں کے تیں دہرے معیار کا عندیہ دیا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مرد کا احساس برتری اور عورت کا احساس کمتری جنسی تفریق کی بنیادی وجہ ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں نظامت کے فرایض ڈیوزنل کلچرل کار ڈینٹر جاوید کرمانی نے انجام دیے۔

اننت ناگ: اننت ناگ میں بھی عالمی یوم خواتین منایا گیا، جہاں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائی اسکول دیالگام میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔

جس میں خواتین کے حقوق اور خودمختاری پر مقررین نے روشنی ڈالی۔ جبکہ خواتین کو خود روزگار کا اہل بنانے کے لیے زمینی سطح پر متعلقین کے رول پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر خواتین نے اپنے روز مرہ زندگی کے مسائل کو اجاگر کیا۔

وہیں کچھ خواتین نے ای ٹی وی کو بتایا کہ جس طرح پہلے زمانے کے سماج میں خواتین کا استحصال کیا جاتا تھا۔ مگر آج کے دور میں خواتین بلکل مرد کے برابر شبانہ بہ شانہ چل رہی ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہیں۔

اس موقع پر طالب علموں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری ہونے چاہیے۔
طالبات نے اس موقع پر ویمنز ڈے کی مناسبت سے حاضرین کے سامنے اپنی آرا پیش کیں۔

کولگام: عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر ڈگری کالج کولگام میں تقریب منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں سیکریٹری ڈلسا مہرین مشتاق نے مہان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی جبکہ طالبات کی خاصی تعداد نے تقریب میں حصہ لیا۔ خواتین کے حقوق اور ان کے رول کی سراہنا کی گئی جبکہ مقررین نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہر محاذ پر مضبوط اور پُراعتماد رہے۔

کشتواڑ: کشتواڑ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر متعدد تقاریب اور سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر مہمان خصوصی طور پر شرکت کی۔

پوجا ٹھاکور نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عورتوں کی لا زوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے اور معاشرے میں انہیں جائز مقام اور مردوں کے برابر حقوق دلوانے کے لیے سنہ 1911 سے خواتین کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشتواڑ میں بھی خواتین کا عالمی دن منایاگیا۔
کشتواڑ میں عالمی یوم خواتین منائی گئی۔۔۔۔

ڈوڈہ: خواتین کے عالمی دِن پر ڈگری کالج ڈوڈہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پرنسپل ڈگری کالج کی سربراہی میں منعقدہ اس تقریب میں طلباء و طالبات نے اس دِن کی مناسبت سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مقررین نے بتایا کہ عورت کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے اور معاشرے میں انہیں جائز مقام اور مردوں کے برابر حقوق دلوانے کے لئے 1911 سے خواتین کا عالمی دن آٹھ مارچ کو منایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر ضلع ڈوڈہ میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

ڈوڈہ میں عالمی یوم خواتین منائی گئی۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع ڈوڈہ کے ڈگری کالج و دیگر متعدد سرکاری و نجی اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے بچّوں کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل عطہر سنگھ نے بتایا کہ خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تاکہ نئی نسل کو عورتوں کے وقار اور رتبہ کا احساس ہو ۔اور سماج میں عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق مل سکیں۔تقریب منعقد کرنے کا مقصد ہی یہی ہے۔

کولگام ضلع کے آرمی گڈول اسکول میں یوم خواتین کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

قاضی گنڈ /کولگام: ہر سال آٹھ مارچ کو خواتین کی سماجی اقتصادی اور سیاسی کامیابیوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ عورتوں کی عزت افزائی کے لیے مختلف سیمنار، پروگرامز اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں نہ صرف خواتین کی خدمات کو سراہا جاتا ہے بلکہ ان کو حقوق و فرائض کے حوالے سے بیداری بھی پیدا کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قاضی گنڈ میں عالمی یوم خواتین منائی گئی۔۔۔۔

اسی سلسلے میں آرمی گڈول اسکول اجرو قاضی گنڈ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.