ETV Bharat / state

Int Urdu Day in Kashmir: عالمی یوم اردو پر انجمن اردو صحافت کی جانب سے تقریب کا انعقاد

عالمی یوم اردو کے موقعے پر انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف صحافیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 12:12 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): عالمی یوم اردو کی مناسبت سے جمعرات کو سرینگر میں انجمن اردو صحافت، جموں وکشمیر، کی جانب سے ایک با وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت سینئر صحافی یوسف جمیل نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں جن اہم مہمانان ذی وقار نے شرکت کی؛ ان میں شعبہ صحافت کشمیر یونیورسٹی کے سابق سربراہ پروفیسر ناصر مرزا، سینئر صحافی ریاض مسرور، شعبہ صحافت کے اسسٹنٹ پروفیسر کشمیر یونیورسٹی، ڈاکٹر راشد مقبول اورانجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے صدر ریاض ملک قابل ذکر ہیں۔

اس تقریب میں سینئر اور تجربہ کار اور عامل صحافیوں، ادیبوں، قلمکاروں اور دیگر ذی شعور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے موضوع ’’اردو صحافت کو درپیش چیلنجز‘‘ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اردو صحافت سے وابستہ عامل صحافیوں اور آنے والے صحافیوں کو جدید تقاضوں کے عین مطابق اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صحافت کے تقاضے تیز رفتاری کیساتھ بدل رہے ہیں۔ اور ایسے میں عامل صحافیوں خاص طور پر اردو صحافت سے وابستہ عامل صحافیوں کو صلاحیت سازی کے سانچے میں خود کو ڈھال کر مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حل تلاش کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: Debate On Urdu Journalism اردو صحافت کے مستقبل پر مذاکرہ کا انعقاد

انجمن اردو صحافت کی مجلس عاملہ کے سینئر رکن منوہر لالگامی نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے قیام اورمشن کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ اس موقع پر سینئر صحافی طاہر محی الدین کو اردو صحافت کے تئیں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں”خلعت اردو صحافت2023“، سینئر صحافی سید وجیہ اندرابی کو صحافتی خدمات اور اردو صحافت کو پروان چڑھانے کے اعتراف میں” خلعت اردو صحافت۔2023“اور صحافت کے مدرس ڈاکٹرراشد مقبول کو اردو صحافت میںقابل قدر اور قابل ستائش خدمات انجام دینے کے اعتراف میں” خلعت اردو۔2023“ کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ مرحوم صحافی محمد یوسف قادری اور مرحوم صحافی شمیم احمد شمیم کو بعد از مرگ خلعت اردو صحافت2023سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.