سرینگر: جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ 'آزادی کے امرت مہوتسو' پروگرام کے تحت سرگرمیاں تیز کریں۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں دونوں ڈویژنل کمشنرز ، کمشنر سیکرٹری، ثقافت، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے جسمانی طور پر یا ورچوئل موڈ کے ذریعے شرکت کی۔ Chief Secretary On Azadi ka Amrit Mahotsav
چیف سکریٹری نے اس میٹنگ میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت اب تک کی گئی سرگرمیوں کا نوٹس لیا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے اس ماہ کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کی نوعیت اور تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ چیف سکریٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنریز کو ہدایت کی کہ وہ پورٹل پر روزانہ کم از کم 100 ایونٹس اپ لوڈ کرنے کا ہدف رکھیں۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، ہائر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، رورل ڈیولپمنٹ، آر اینڈ بی اور دیگر محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیا تاکہ ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی جاسکیں۔
مزید پڑھیں:Social Castes New Classes جموں و کشمیر میں مزید 15 ذات سوشل کاسٹ زمرے میں شامل
بعد ازاں چیف سیکرٹری نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے دونوں ڈویژنل کمشنروں سے کہا کہ وہ اس خصوصی موقع پر لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔ قابل ذکر ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو آزادی کے 75 سال اور اس کے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منانے اور اس کی یاد منانے کے لیے مرکزی حکومت کی ایک پہل ہے۔