ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: وادیٔ کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی سے لوگ بے حال، گلمرگ سرد ترین جگہ

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔Gulmarg coldest at minus 10.4 degrees Celsius

گلمرگ سرد ترین جگہ
گلمرگ سرد ترین جگہ
author img

By

Published : Jan 11, 2022, 2:27 PM IST

حالیہ بھاری بر باری کے بعد وادی کشمیر ٹھٹھرتی سردی کی لپیٹ میں ہے جس نے لوگوں کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا ہے۔ Intense cold wave across Kashmir

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Gulmarg coldest at minus 10.6 degrees Celsius

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران اگرچہ دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوگی تاہم رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے کا ہی امکان ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں قریب تین فٹ تازہ برف جمع ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Gulmarg coldest at minus 10.6 degrees Celsius

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Pahalgam

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم ے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس، جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 24.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی موسم خشک مگر ابر آلود رہا تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔

چلہ کلان کی حکومت 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔ Harsh Winter in Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.