سرینگر: انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر، کارپوریشنز اور دیگر پبلک سیکٹر اداروں میں بائیو میڑک حاضری پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر دن کی رپورٹ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو پیش کریں۔
جاری کردہ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 جون 2022 کو جی ڈی کی جانب سے جموں وکشمیر کے سبھی سرکاری دفاتر، پبلک سیکٹر اداروں اور کارپریشنز کو بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھی۔
ایسے میں تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی کہ دفتری اوقات کے دوران آمد اور روانگی دونوں وقت میں اپنی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں۔ سرکیولر میں کہا گہا کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد بائیو میٹرک حاضری کے بغیر تنخواہیں نکالتی رہتی ہے جس کے بعد یہ معاملہ سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:Biometric Attendance Mandatory: فیلڈ ملازمین کی حاضری بھی اب بائیو میڑک کے ذریعے ہوگی