گزشتہ دو روز سے شمالی ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں جاری تصادم کے دوران ہلاک ہوئے بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کانسٹیبل سدیپ سرکار کو خراج تحسین پیر کے روز سری نگر میں واقع بی ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر میں پیش کیا گیا۔ سدیپ تریپورہ کے رہنے والے تھے اور بی ایس ایف کی 169 بٹالین میں تعینات تھے۔
سدیپ کی خراج تحسین تقریب کے موقع پر بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سریندر پوار کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک بہادر جوان تھے اور ان کا نام بی ایس ایف اشوک چکر کے لئے سفارش کیا جائے گا۔'
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہفتے کے روز صبح تقریباً ایک بجے مژھل میں تعینات ہمارے اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی مشکوک حرکت محسوس کی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد ہمارے دو کانسٹیبل سدیپ سرکار اور عبدل نے موقع پر پہنچ کر عسکریت پسندوں سے مقابلہ کیا۔ گولیوں کی تبادلے میں سدیپ شدید زخمی ہوئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔'
'امسال صرف 25-30 عسکریت پسند درندازی میں کامیاب ہوئے'
گذشتہ روز مژھل تصادم میں ہلاک ہوئے بی ایس ایف جوان کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سریندر پوار موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا مژھل تصادم ہنوز جاری ہے۔