کشمیر یونیورسٹی اور فوج کے چنار کور کے درمیان پیر کے روز ایک مفاہمت نامے کی یاداشت پر دسخط ہوئے۔ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد سمیت 15 ویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، ڈین اکیڈمک افئیر پروفیسر فاروق اے مسعودی اور جی او سی 31 سب ایریا نے مفاہمت نامے پر دسخط کئے۔
اس مفاہمت نامے کے ذریعہ کشمیر میں تعینات فوجی اہلکار کشمیر یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے مختلف کورسز میں ڈپلومہ اور ڈگری کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی کے ڈائیریکٹوریٹ آف ڈیسٹنس ایجوکیش کی جانب سے چلائے جارہے مختلف کورسز میں دلچسپی رکھنے والے فوجی اہلکار بہ آسانی چھ ماہ کا ڈپلومہ کورس اور ایک سالہ ڈپلومہ سے لے کر دو سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔
اس موقعے پر کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور یہ طویل مدتی ایم او یو کی کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کشمیر میں تعینات فوجیوں کو مختلف کورسز میں تعلیم حاصل کرنے سے مسقبل میں کافی فائد حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: تین عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ایسا نور ہے جو انسان کی ترقی کی بنیاد ہے اور قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک طاقتور اور مظبوط ہتھیار ہے۔
وہیں لیفٹینٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیم کے میدان میں یہاں تعینات فوجی اہلکاروں کے لئے یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔