ETV Bharat / state

Kargil Courier Services بھارتی فضائیہ فورس کا کرگل سے سری نگر اور جموں کوریئر سروس کا آغاز - بھارتی فضائیہ نے کارگل کورئیر سروس شروع کردی

لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما کے مشکل وقت میں فضائیہ فورس مقامی لوگوں کو سری نگر سے کرگل اور کرگل سے جموں اور سری نگر ایئر لفٹ کرانے کے لیے سہولیت فراہم کرتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:00 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں کی شہری آبادی کو راحت پہنچانے کے لیے بھارتی فضائی فورس نے کرگل سے سری نگر اور جموں تک کوریئر خدمات شروع کی ہیں۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما کے دوران برف باری کے باعث کرگل سے سری نگر کا زمینی رابطہ بند ہونے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا، بھارتی فضائی فورس عام شہریوں کو راحت و مدد بہم پہنچانے کے علاوہ کسی بھی غیر متوقع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس و چوکنا ہے۔ 'ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے مشکل وقت میں فضائیہ فورس مقامی لوگوں کو سری نگر سے کرگل اور کرگل سے جموں اور سری نگر ایئر لفٹ کرانے کے لیے سہولیت فراہم کرتا ہے۔موصوف دفاعی ترجمان نے کہا کہ آئی اے ایف ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دور افتادہ علاقوں میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام بھی انجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال کرگل سے سری نگر اور جموں کوریئر سروس 18 جنوری سے شروع کی گئی اور یہ سروس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہونے تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوریئر سروس سری نگر سے کرگل ہفتے کی ہر پیر اور بدھ کو چلے گی جب کہ کرگل سے جموں ہفتے کی ہر منگل اور جمعرات کو آپریٹ کرے گی۔ کوریئر خدمات سری نگر اور کارگل کے درمیان ہر پیر اور بدھ کو اور کرگل اور جموں کے درمیان ہر منگل اور جمعرات کو چلیں گی۔ کوریئر سروسز کے طریقہ کار اور تفصیلات پر کام کرنے کے لیے آئی اے ایف اور سول حکام کے نمائندوں کے درمیان حال ہی میں ایک کوآرڈینیشن میٹنگ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Western Air Command ایئر مارشل سنہا نے ویسٹرن ایئر کمانڈ کا چارج سنبھالا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.