ETV Bharat / state

کرگل اور سری نگر میں پھنسے 75 مسافروں کو گھر پہنچایا

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 5:00 PM IST

اے این 32 کرگل کوریئر سروس کے کوآرڈی نیٹر عامر علی نے کہا کہ آئی اے ایف کے ایک طیارے نے بدھ کے روز کل 75 مسافروں کو انہیں اپنے گھر پہنچایا۔

Indian Air Force rescues 75 passengers stranded in Kargil and Srinagar
آئی اے ایف نے کرگل اور سری نگر میں پھنسے 75 مسافروں کو گھر پہنچایا

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے بدھ کے روز سری نگر اور کرگل میں پھنسے 75 مسافروں کو اپنے اپنے گھر پہنچایا۔

کرگل کوریئر سروس کے کوآرڈی نیٹر عامر علی نے کہا کہ طیارے نے 21 مسافروں کو کرگل سے سری نگر جبکہ 27 مسافروں جن میں دو بچے بھی شامل تھے، کو سری نگر سے کرگل لایا اور 27 مسافروں کو کرگل سے جموں پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں 14 جنوری کو اس طیارے کے ذریعے مسافروں کو کرگل سے سری نگر لایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ کو پھسلن اور برف جمع ہونے کے پیش نظر رواں برس کے یکم جنوری سے موسم سرما کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال پہلی بار اس شاہراہ کو ماہ دسمبر کے آخر تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھلا رکھا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.