ETV Bharat / state

MiG 29 Fighter Jets Deployed At Srinagar Airbase: سرینگر ایئربیس پر مِگ 21کے بجائے مِگ 29 لڑاکا طیارے تعینات رہیں گے - سرینگر

فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر اور طویل مسافت تک مار کرنے کی صلاحیت والے مِگ 29طیاروں کو سرینگر ایئر بیس پر ’’دونوں محاذوں‘‘ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات رکھا گیا ہے۔

1
1
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 2:15 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : بھارت نے پاکستان اور چین کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سرینگر ایئر بیس پر جدید ترین مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک اسکواڈرن تعینات کر دیا ہے۔ ٹرائیڈنٹ سکواڈرن جسے اب ’’ڈیفینڈر آف دی نارتھ‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اور جو روایتی طور پر پاکستان سے لاحق خطرے سے حفاظت کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، نے سرینگر ایئر بیس پر مگ 21 اسکواڈرن (MiG-21 squadron ) کی جگہ لے لی ہے۔

انڈین ایئر فورس پائیلٹ اسکواڈرن (Indian Air Force pilot Squadron ) لیڈر ویپل شرما نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’سرینگر چونکہ وادی کشمیر کے مرکز میں واقع ہے اور اس کی بلندی میدانی علاقوں کے برعکس زیادہ ہے۔ سرینگر سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں ایسے طیارے رکھنا اسٹریٹجک طور پر بہتر اور مناسب ہے جو طیارے زیادہ وزن اٹھانے کے متحمل ہوں اور دور تک وار کرنے اور کم وقت میں ریسپانس کے قبل ہوں۔ مِگ 29 ان سب خصوصیات اور معیارات پر پورا اترتا ہے جبکہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے بھی یہ طیارہ لیس ہے جس کی وجہ سے ہم دونوں محاذوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘‘

مگ 29 کو مگ -21 کے مقابلے میں کئی معاملوں میں برتری حاصل ہے جو کئی برسوں تک وادی کشمیر میں کامیابی کے ساتھ اپنے علاقے کا دفاع کرنے میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے اور 2019 میں بالاکوٹ فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی ہی سرزمین پر پاکستانی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایف -16 کو مار گرانے میں بھی کامیاب رہا۔ مگ 29 کو اپ گریڈ کے بعد بہت طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں (ہی) مار کرنے والے میزائلوں اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے مسلح افواج کو دیے گئے ہنگامی خریداری کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مہلک ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Russia Ukraine War: امریکہ نے یوکرین کو مگ 29 طیاروں کی فراہمی کی پولینڈ کی پیشکش مسترد کر دی

حکام کا کہنا ہے کہ ’’لڑاکا طیاروں کو جنگ یا ہنگامی صورتحال کے دوران دشمن کے طیاروں کی صلاحیتوں کو جام کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس کیا گیا ہے۔‘‘ ایک اور پائلٹ اسکواڈرن لیڈر شیوم رانا نے کہا کہ ’’اپ گریڈ شدہ طیارے رات کے وقت نائٹ ویژن چشموں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں اور ہوا سے فضا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس کی رینج طویل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے فضا سے زمین تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو بھی شامل کیا ہے جو پہلے موجود نہیں تھا۔ طیارے کی سب سے بڑی صلاحیت وہ پائلٹ ہیں جنہیں ہندوستانی فضائیہ ان طیاروں پر خدمات انجام دینے کے لئے منتخب کرتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.