ETV Bharat / state

India condemns OIC statement : بھارت نے کی رام نومی تشدد پر او آئی سی کے بیان کی مذمت

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 1:44 PM IST

بھارت نے رام نومی تشدد پر او آئی سی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’OIC بھارت مخالف نظریہ کے حاملین کے زیر اثر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔‘‘

oic
oic

سرینگر (نیوز ڈیسک): بھارت نے ملک کے کچھ حصوں میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران دو گروپوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے بیان کی مذمت کی ہے۔ منسٹری آف ایکسٹرنل افیئرس کے ترجمان اے ارندم بگچی نے اس حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’ہم آج او آئی سی سیکریٹریٹ کی طرف سے بھارت کے حوالے سے جاری کردہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ ان کی فرقہ وارانہ ذہنیت اور بھارت مخالف ایجنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ OIC بھارت مخالف نظریہ اور سوچ کے حاملین کے دباؤ اور اثر و رسوخ میں آکر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔‘‘

او آئی سی کے بیان میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران بھارت کی متعدد ریاستوں میں ’’تشدد‘‘ اور ’’مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے والی توڑ پھوڑ‘‘ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں 31 مارچ کو بہار شریف میں انتہا پسند ہندو ہجوم نے ایک مدرسے اور اس کی لائبریری کو نذر آتش کرنے کا واقعہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Mamata Banerjee on Ram Navami Violence اقلیتی اکثریتی علاقوں میں جلوس لے جانے پر سوال

او آئی سی نے ان فرقہ وارانہ فسادات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا: ’’او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ تشدد اور توڑ پھوڑ کی ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، جو کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسلم کمیونٹی کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا واضح مظہر ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے بھارتی حکام سے اشتعال انگیزی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور ملک میں مسلمانوں کے تحفظ، حقوق اور وقار کو یقینی بنایا جائے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.