ETV Bharat / state

کشمیر کا نوجوان ماہر موسمیات فیضان عارف - ویب سائٹ کشمیر ویدر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے نوا کدل علاقے میں رہنے والے فیضان عارف اس وقت موسم کے بارے میں اپنی درست پیش گوئی کی وجہ سے کافی مقبول ہو رہے ہیں۔

کمسن ماہر موسمیات فیضان عارف
کمسن ماہر موسمیات فیضان عارف
author img

By

Published : May 4, 2021, 9:02 PM IST

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر 'کشمیر ویدر' نام سے عوام کو آئندہ دنوں کے موسم کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے 20 برس کے فیضان اس وقت امیٹی یونیورسٹی لکھنؤ سے گریجویشن کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فیضان نے بتایا کہ 'جب وہ 6 یا 7 برس کے تھے تب سے ہی انہیں موسم کے بارے میں جاننے اور موسمیاتی تبدیلیوں میں دلچسپی تھی اور وہ اکثر گھر کی کھڑکی کے پاس بیٹھ کر بارش اور برفباری دیکھ کر والدین سے پوچھا کرتے تھے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ماہر موسمیات فیضان عارف

فیضان نے بتایا کہ 'گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ موسم کے تئیں ان کی دلچسپی بڑھتی گئی اور جب وہ آٹھویں جماعت میں پہنچے تو ارادہ کر لیا کہ وہ مستقبل میں موسم کے حوالے سے کچھ کریں گے اور اسی فیلڈ میں تعلیم حاصل کریں گے۔ اس کے لیے فیضان نے کتابیں پڑھنا شروع کی اور اب وہ اس حد تک ماہر ہو چکے ہیں کہ لوگوں کو موسم کے اعتبار سے صلاح مشورے قبل از وقت ہی دے دیتے ہیں۔

اپنے کام کے بارے میں تفصیلی بات کرتے ہوئے فیضان نے کہا کہ 'موسم کو سمجھنے اور پیش گوئی کرنے کے مختلف ماڈلز ہیں۔ وہ تقریباً 15 ماڈلز کا مطالعہ کرکے پیش گوئی کرتے ہیں۔

فیضان نے کہا کہ 'سنہ 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب سے قبل اگر پیش گوئی کے ذریعے یہ پتہ چلا ہوتا کہ بارش کی شدت کتنی ہو گی تو شائد اتنے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کے والدین نے ہر قدم پر ساتھ دیا ہے تو وہیں سری نگر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں جا کر بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔'

فیضان فی الحال پیسیفک اوشن کے ایل نینو اور لا نینا پر تحقیق کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.