ETV Bharat / state

سرینگر میں کانگریس پارٹی کے ہیڈکواٹر پر بھی لہرا گیا قومی پرچم - خصوصی حیثیت ختم

جموں و کشمیر میں مرکز کے اہم دفاتر کے علاوہ وادی کشمیر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے دفاتر میں بھی 15اگست کے تعلق سے پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔

سرینگر میں کانگریس پارٹی کے ہیڈکواٹر پر بھی لہرا گیا قومی پرچم

author img

By

Published : Aug 15, 2020, 4:59 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں پر جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا۔

بی جے پی کے علاوہ پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے صحن میں قومی جھنڈا لہرایا۔ تقریب میں موجود پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے حب الوطنی کے نغمے بھی گائے، جبکہ آج کے دن کی خوشی میں مٹھایاں بھی تقسیم کی گئیں۔

سرینگر میں کانگریس پارٹی کے ہیڈکواٹر پر بھی لہرا گیا قومی پرچم

اس موقعے پر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ چننی، ضلع صدر سرینگر اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ کئی کارکنان بھی موجود تھے۔ لیکن جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر اور غلام نبی مونگہ موجود نہیں تھے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز گھر میں نظر بند ہے۔

تقریب پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ چننی نے کہا کہ ’’بھارت کو آزادی دلوانے میں کانگریس پارٹی کا اہم رول رہا ہے۔ جو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت کی تحریک کانگریس پارٹی نے چلائی جس کی بدولت ملک انگریزوں کے ظلم و ستم سے آزاد ہوا۔

سریندر سنگھ چننی نے مزید کہا کہ گزشتہ برس انہیں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر یوم آزادی کا جشن منانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم سیاسی جمود کسی حد تک ختم ہونے کے بعد کانگریس بھی اپنی سرگرمیاں شروع کرنے جا رہی ہے۔

دوسری جانب اس موقعے پر پارٹی کے ضلع صدر سرینگر غلام نبی نے بھی کانگریس کے اُن قد آور رہنماؤں کو یاد کیا جنہوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگیاں نچھاور کیں۔ تاہم انہوں نے دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ برس مرکزی سرکاری کی جانب سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو نہ صرف کانگریس پارٹی کسی بھی صورت تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے اور نہ یہاں کے لوگ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی جموں وکشمیر کے تشخص کی بحالی کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.