ETV Bharat / state

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو منظوری - وزارت صحت و خاندانی بہبود

کووڈ 19 کے پھیلائو کو روکنے میں انتھک محنت کر رہے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو منظوری

author img

By

Published : May 29, 2021, 4:14 PM IST

ایک اہم فیصلے کے تحت جموں وکشمیر انتظامیہ نے این ایچ ایم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کو منظور دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ کووڈ 19 کے پھیلائو کو روکنے میں انتھک محنت کر رہے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میں پہلی مرتبہ سالانہ انکریمنٹ کے طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں انفرادی اضافے کی صحیح رقم کو فائنانشل کمشنر این ایچ ایم محکمے کی سربراہی میں اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے موجودہ دور میں این ایچ ایم ملازمین سمیت محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کورونا کے پھیلاؤ کی روکتھام کے لیے موثر اور بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے ملازم دوستانہ اقدام کے تحت حال ہی میں مالی سال 2020-21 کے لئے قومی مشن کے تحت کام کر رہے ملازمین کے حق میں ’لایلٹی بونس‘ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.