ETV Bharat / state

Kashmir Air Quality وادی میں بڑھتی فضائی آلودگی باعث تشویش ۔ڈاک - jammu kashmir news

دنیا بھر میں ماہرین اور مختلف ممالک کے حکمرانوں کو دن بہ دن بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش لاحق ہے۔

وادی میں بڑھتی فضائی آلودگی باعث تشویش ۔ڈاک

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 9:28 AM IST

سرینگر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے انکشاف کیا ہے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے 2025 تک قبل از وقت اموات کی شرح بڑھ سکتی ہے اور وادی کشمیر میں بھی فضائی آلودگی میں دن بہ دن اضافہ ہی ہورہا ہے جو کہ قابل تشویش بات ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نثار الحسن نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے سے اینٹی بائیوٹک مزاحمت سے ہونے والی اموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانا اینٹی بائیوٹک مزاحم کیڑوں کے بڑھتے اور پھیلاؤ سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کہ ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق فضائی آلودگی اینٹی بائیوٹک مزاحمت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ محقیقین نے پایا ہے کہ فضائی آلودگی میں اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹریا اور مزاحم جین موجود ہوتے ہیں ۔ جنہیں ماحول کے درمیان منتقل کیا جاسکتا ہے اور انسانوں کے ذریعے براہ راست سانس سے لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر فضائی آلودگی پر کوئی قابو نہیں پایا گیا تو اینٹی بائیوٹک مزاحمت سے سالانہ قبل از وقت اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیرمیں بڑھتی ہوئی آلودگی سے ماہرین میں تشویش

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماہرین اور مختلف ممالک کے حکمرانوں کو دن بہ دن بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش لاحق ہے۔ اور اس ضمن میں مختلف ممالک کی جانب سے فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے تعلق کانفرنسز بھی منعقد کیے جاچکے ہیں اور آئے دن اس موضوع پر کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔ ان چیزوں کو کم کرنے کے لئے ہر ملک کی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.