ETV Bharat / state

Kashmiri Handicrafts Export in 2022 کشمیری دستکاری مصنوعات کے برآمدی کاروبار میں اضافہ - ہینڈی کرافٹس چیزیں 2022 میں برآمد

محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہنڈلوم کے مطابق عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کشمیری دستکاری مصنوعات کی برآمدی کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ تاہم رواں مالی سال کے دوران صورتحال میں بہتری آئی اور کشمیر کے گھریلو دستکاریوں کے برآمدی کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 10:59 PM IST

کشمیری دستکاری مصنوعات کے برآمدی کاروبار میں اضافہ

سرینگر:گزشتہ ایک برس کے دوران کشمیر کی گھریلو دستکاریوں کے برآمدی کاروبار میں تقریباً 100 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2021-22 کے دوران کشمیر کی گھریلو دستکاری مصنوعات کا کاروبار 635 کروڑ 52 لاکھ روپے تھا جبکہ مالی سال 2022-23 کے دوران 728 کروڑ 99 لاکھ روپے کو چھو گیا۔

محکمہ ہنڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے اختتام تک کشمیر کی دستکار میں برآمدی کاروبار تقربیاً 728 کروڑ 99 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، جن میں پہلی سرماہی میں 151 کروڑ 78 لاکھ روپے 'دوسری سہ ماہی میں 224 کروڑ 19 لاکھ اور تیسرے سہ ماہی میں 353 کروڑ 2 لاکھ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔

پہلی سہ ماہی میں جن دستکاری مصنوعات کا کاروبار زیادہ ہوا۔ ان میں کشمیری قالین 3 کروڑ 6 لاکھ ،شال 116 کروڑ 13 لاکھ ،پیپر ماشی مصنوعات 70 لاکھ،چین سٹیچ اور کرول 3 کروڑ 54 لاکھ، ووڈ کارونگ 20 لاکھ اور دیگر دستکاری مصنوعات کا کاروبار 28 کروڑ 15 لاکھ کا ہوا ہے۔

اسی طرح دوسری سہ ماہی میں گھریلو دستکاریوں کی برآمدی کاروبار میں بھی اضافہ ہوا،جن میں تین ماہ کے دوران 224 کروڑ 19 لاکھ کا کاروبار ہوا۔ایسے میں کشمیری قالین 88 کروڑ 2 لاکھ روپ،شال 70 کروڑ 32 لاکھ روپے،پیر ماشی 2 کروڑ 28 لاکھ روپے،چین سٹیچ اور کرول61 کروڑ 59 لاکھ روپے ،ووڈ کارونگ ایک کروڑ 55 لاکھ روپے وہیں دیگر دستکاری مصنوعات کا کاروبار بھی 3 لاکھ روپے کا ہوا۔

وہیں تیسری سہ ماہی کے دوراں دستکاری مصنوعات کی برآمدی کاروبار مجموعی طور 353 کروڑ 2 لاکھ روپے کا ہوا۔ جن مصنوعات میں کشمیری قالین، پیپر ماشی،چین سٹیج اور کرول اور ووڈ کارونگ کے علاوہ دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.