ETV Bharat / state

'اپوزیشن لیڈرز کو ناکافی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے'

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 3:30 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پارٹی لیڈر حاجی پرویز احمد پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ پر اپوزیشن لیڈروں کو ناکافی سکیورٹی فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Mehbooba Mufti
محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈروں کی سیکورٹی کو کم کر دیا جس سے ان لیڈران پر حملہ ہونا آسان بن گیا۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا: ’حاجی پرویز احمد پر ہوئے حملے کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈروں کی سیکورٹی کم کی ہے جس سے ان لیڈران پر حملہ ہونا آسان بن گیا ہے۔ ان لیڈروں کو نقصان پہنچنا تقریباً طے ہے کیونکہ انہیں جو تحفظ فراہم کیا گیا ہے وہ ناکافی ہے۔ منظور احمد کے اہل خانہ کو میں تعزیت پیش کرتی ہوں‘۔
دریں اثنا حملے کے بعد پی ڈی پی کے کئی لیڈران حاجی پرویز احمد کی رہائش گاہ واقع نٹی پورہ پہنچ گئے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے حملے کو سیکورٹی چوک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام لیڈروں، اس سے قطع نظر کہ وہ کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ہم نے کئی بار ہا یہ مسئلہ اٹھایا لیکن بدقسمتی سے بی جے پی اور اپنی پارٹی سے وابستہ لیڈروں کو ہی مناسب سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔
ادھر حاجی پرویز احمد، جن پر پیر کے روز حملہ ہوا، کا کہنا ہے کہ ان کی سیکورٹی میں بھی کمی کی گئی۔

انہوں نے کہا: ’میں اس جان لیوا حملے میں بال بال بچ گیا، میری بھی سیکورٹی کم کر دی گئی، پہلے پانچ پولیس اہلکار میری حفاظت پر مامور تھے اور آج صرف دو ہی تھے جبکہ تین کو واپس لیا گیا‘۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہی نظر سے دیکھ کر لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرے۔

بتادیں کہ سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں پی ڈی پی لیڈر حاجی پرویز احمد کا ایک ذاتی محافظ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.