ETV Bharat / state

Women Learning Copper Craft ڈوڈہ میں خواتین تانبے کی دستکاری کی تربیت حاصل کر رہی ہیں

author img

By

Published : May 16, 2023, 11:29 AM IST

Updated : May 16, 2023, 2:24 PM IST

ڈوڈہ میں خواتین تانبے کی دستکاری سے متعلق تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ اس دستکاری سے جہاں ایک طرف خواتین ہنر مند ہوں گی وہیں دوسری جانب اس سے ان کی معاشی حالت بھی مستحکم ہوسکتی ہے۔

تانبے کی دستکاری
تانبے کی دستکاری
تانبے کی دستکاری

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بالاپورہ محلے میں درجنوں خواتین تانبے کے دستکاری کے روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط میدان میں اپنی صلاحیتیں نکھار رہی ہیں۔ پچھلے سال سے 20 یا اس سے زیادہ خواتین نے تانبے کی دستکاری کی ٹرینننگ حاصل کی ہیں، جن میں کنڈکاری بھی شامل ہے، وتھورا میں انتظامیہ کے دستکاری اور ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام تربیتی مرکز قائم ہیں۔ تہمینہ منظور کے مطابق، وہ گزشتہ 11 مہینوں سے تربیت حاصل کر رہی ہیں، اور توقع ہے کہ یہ ٹریننگ مزید چند ماہ تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تربیت کے ابتدائی مرحلے کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہم دستکاری کی شکلوں کو نہیں سمجھ سکتے تھے، لیکن آہستہ آہستہ ہم نے چند نمونوں کا انتخابکر لیا ہے، جیسے بادام اور چنار، آنے والے دنوں میں ہم مزید سیکھنے کی توقع کر رہے ہیں۔ خواتین کے گروپ کی ایک چھوٹی سی تعداد نے پہلے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے، خواتین باورچی خانے میں استعمال ہونے والے تانبے کے برتن خود تیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کنڈکاری پیٹرن کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک پیچیدہ قسم کا آرٹ ہے، لیکن یہ باورچی خانے کے سامان کو ایک باقاعدہ شکل فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Handicraft Sector دستکاری شعبے میں یوٹی کو ملا پہلا سنٹر آف ایکسی لینس

سینٹر کے ٹرینر مختار احمد کے مطابق تقریباً بیس خواتین اس مرکز میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہمارے پاس ہنر مند خواتین ہوں گی جو نہ صرف خود کو سہارا دے سکیں گی بلکہ مزید کئی لوگوں کو تربیت بھی دے سکیں گی۔ سینٹر کے ٹرینر مختار احمد کے مطابق مفت تربیت حاصل کرنے کے علاوہ، حکومت تربیت حاصل کرنے والوں کو 1000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیتی ہے۔

Last Updated : May 16, 2023, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.