ETV Bharat / state

Jamia Masjid Srinagar جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر قدغن عائد کرنا بلا جواز،انمجن اوقاف - جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

میرواعظ نے جامع مسجد سرینگر کو جمعہ کے دن مسلمانوں کیلئے بند کرنے اور بار بار جامع مسجد سرینگر کو نشانہ بنانے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی اقدامات کشمیر میں حالات کی بہتری کے دعوے کو جھٹلاتے ہیں اور مسلمانوں میں اس طرح کے اقدامات صرف بے چینی اورتکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

imposing-ban-on-friday-prayers-in-jamia-masjid-srinagar-is-unjustified-anumjan-auqaf
جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر قدغن عائد کرنا بلا جواز،انمجن اوقاف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 6:34 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے لگاتار دوسرے جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر قدغن عائد کرنے کو بلا جواز قرار دیا ہے۔
اوقاف نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے انہیں مطلع کیا گیا کہ وہ جامع مسجد کے تمام دروازے بند کر دیں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے نہ کھولیں۔اس دوران میرواعظ نے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے اور انہیں گھر میں نظر بند کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلسل دوسری بار نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا اور ابھی گزشتہ دنوں ہی چار سال کی نظر بندی کے بعد انہیں جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت دی گئی لیکن 15 اکتوبر سے وہ مسلسل گھر میں نظر بند ہیں اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

میرواعظ نے جامع مسجد سرینگر کو جمعہ کے دن مسلمانوں کیلئے بند کرنے اور بار بار جامع مسجد سرینگر کو نشانہ بنانے پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی اقدامات کشمیر میں حالات کی بہتری کے دعوے کو جھٹلاتے ہیں اور مسلمانوں میں اس طرح کے اقدامات صرف بے چینی اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جامع مسجد سرینگر میں آج بھی جمعہ کی نماز ادا نہ ہوسکی

واضح رہے میرواعظ صاحب سیرتی مجالس اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں کل بروز سنیچر وار بعد از نماز ظہر آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحبؒ سرائے بالا سرینگر میں سیرتی مجلس سے خطاب کریں گے اور حضرت شیخؒ ؒ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.