ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسلادھار بارشیں، چھ اپریل تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 6 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں گزشتہ روز ہوئی بارشوں کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ Heavy rains in Kashmir

Kashmir Weather Update
کشمیر میں موسلادھار بارشیں، چھ اپریل تک رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 11:54 AM IST

سری نگر: محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 6 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم بہتر ہوسکتا ہے اور 7 سے 12 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمے نے باغ مالکان سے 6 اپریل تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔

ادھر سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ اسی مدت کے دوران قاضی گنڈ میں 4.8 ملی میٹر، پہلگام میں 6.5 ملی میٹر، کپوارہ میں 19.5 ملی میٹر اور گلمرگ میں 10.8 ملی یٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ بارشوں کے بیچ وادی میں شبانہ درجۂ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Tomatoes Farmers Face Problem بیدر میں غیر موسمی بارش سے ٹماٹر کی فصل تباہ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ صوبہ جموں میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.