اس سے قبل محبوبہ مفتی کی بیٹی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ 'انہیں گورنر انتظامیہ ایک ماہ سے اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے'۔
تاہم آج سپریم کورٹ میں محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں انہیں اپنی والدہ سے علیحدگی میں ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی۔
التجا اس وقت چنئی میں ہیں اور انہیں چنئی سے سرینگر کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی، مفتی محبوبہ مفتی کی چھوٹی بہن روبیعہ سعید چنئی میں رہتی ہیں۔
تاہم سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ سرینگر کے دوسرے حصوں میں بھی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے وادی کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے قدغنوں اور بندشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت کئی ہند نواز رہنماؤں کو سرینگر کے سنتور ہوٹل میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ ان رہنماؤں میں ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ بھی شامل ہیں۔