سرینگر:محکمے ڈرگس کنٹرول کشمیر نے آج ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو عمارت سے غیر قانونی اسقاط حمل کیٹس یعنی حمل گرانے میں استعمال ہونے والی ادویات کی کھیپ ضبط کی۔کیٹس کی یہ کھیپ دہلی سے آئی ہے،جس کی قمیت 3 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔
ہفتے کو ڈپٹی ڈرگس کنٹرولر کشمیر نگہت جبین شاہ کی نگرانی میں ڈرگ کنٹرول افسران کی ایک ٹیم نے اسٹیٹ ٹیکس آفیسر ارشاد اسد جان اور ان کی ٹیم کے ساتھ ریاستی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سینٹرل انفورسمنٹ سرینگر (ایئرپورٹ) نے سرینگر ہوائی اڈے کی کارگو عمارت میں غیر قانونی اسقاط حمل کے 760 کٹس ضبط کیے، جن کی مالیت ساڑھے 3 لاکھ ہے۔
اس کارروائی کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ڈپٹی ڈگرس کنٹرولر کشمیر نگہت جبین سے فون پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ کھیپ کا معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے اور بھیجنے والے اور مطلوبہ وصول کنندہ کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کی دفعات کے تحت ملوثین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
- غیر قانونی اسقاط حمل کے معاملے کا انکشاف
- مفت اسقاط حمل کی پیشکش کرنے والا کینبرا پہلا آسٹریلیائی علاقہ بنا
انہوں نے کہا کہ معاملہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے کیس کو کراہم برانچ کو دیا جارہا ہے،تاکہ بہتر طور تحقیقات عمل میں لایا جائے،کیونکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت ایک اور معاملہ سامنے آیا جس کو بھی ائیر پورٹ پر ہی ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حمل گرانے کے لیے غیر قانونی طریقے سے کیٹس یہاں پہنچانا نہ صرف محکمے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن رہا بلکہ سماج کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے۔