سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پریس کالونی میں آنگن واڑی خواتین ورکرس اسوسیشن کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین موقع پر ہی دھرنے دینے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا Aganwadi workers protest in Srinagar۔
اس دوران پولیس نے خواتین کو آگے جانے اجازت نہیں دی۔ اس دوران کئی خواتین ورکرز بے ہوش ہوگئی۔
ایسوسی ایشن ورکرس کی چیئرپرسن تسلیمہ سبحان نے کہا کہ کئی برسوں سے ہمیں کم اجرت پہ کام کرنا پڑھتا ہے، جب کہ موجودہ دور میں مہنگائی آسماں چھو رہی ہے، ایسے میں ہمارے مطالبات کو پورا کر کے ہمیں راحت دی جائے۔ اگر انتظامہ ہمارے مطالبات کو پوری نہیں کرتی ہے تو ہم اور بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ریاستوں میں جس طرح آنگن واڑی ورکس کو سہولیات مل رہی ہیں، وہ جموں و کشمیر میں نہیں دی جا رہی ہیں۔