ETV Bharat / state

کشمیر داخلی مسئلہ ہے تو سفارتکاروں کا دورہ کیوں؟: کانگریس کا سوال - سفارتکاروں کا وفد کشمیر

جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی نے مرکزی سرکار کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو وادی کے دورے پر لانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھاجپا سرکار مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر سرکاری طور لا رہا ہے۔‘‘

کشمیر اندرونی مسئلہ ہے تو غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ کیوں؟ کانگریس

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 4:16 PM IST

سرینگر میں پارٹی کی تقریب کے حاشیہ پر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی سرکار کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو وادی کے دورے پر لانے سے سرکار بین الاقوامی سطح پر یہ تاثر دے رہی ہے کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے اور یہاں حالات سازگار نہیں ہیں۔‘‘

کشمیر اندرونی مسئلہ ہے تو غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ کیوں؟ کانگریس

انہوں نے مرکزی سرکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کے بقول اگر کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور کشمیر ملک کا اندرونی مسئلہ ہے تو سفارتکاروں کے وفود کو یہاں کیوں مدعو کیا جا رہا ہے؟

انہوں کہا کہ سرکار کی حریف جماعتوں نے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ وفد کو وادیء کشمیر کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے زمینی حالات سے ملک کو آگاہ کیا جائے، لیکن ایسے مطالبات مسترد کئے جارہے ہیں۔

کانگریس صدر نے مزید کہا کہ سفارتکاروں کو دورے پر لانے کر سرکار خود اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں؛ غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ کشمیر: سرینگر میں دکانیں بند

غور طلب ہے کہ بدھ سے 25 ملکوں کے سفارتکاروں کا وفد کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے جس نے یہاں مقامی پنچاتی، ڈی ڈی سی ممبران اور سماجی کارکنوں سے موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.