ETV Bharat / state

صحافیوں کے شناختی کارڈ کو بطور کرفیو پاس تصور کیا جائے گا: آئی جی پی کشمیر - urdu news

کورونا کے کرفیو کے دوران ڈاکٹروں اور صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو، اس کے لیے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ صحافیوں کے شناختی کارڈ کو بطور کرفیو پاس تصور کیا جائے گا تاکہ ان کو اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

IGP Kashmir
آئی جی پی کشمیر
author img

By

Published : May 12, 2021, 4:51 PM IST

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کرفیو کے دوران آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، تو وہ ہیلپ لائن پر فون کریں۔ اس حوالے سے انہوں نے لینڈ لائن نمبرات 0194-2506561 0194-2506541 اور اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 8899845182 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آئی جی پی کشمیر نے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی جگہ پہ اپنے فرائض انجام دینے کے دوران غیر ضروری طور پر روکا جاتا ہے تو وہ فوراً ان نمبرات پر پولیس کو آگاہ کریں۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بھی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھر، آئی جی پی کشمیر نے کرفیو کے دوران صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے شناختی کارڈ کو کرفیو پاس کے طور پر تصور کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.