ETV Bharat / state

آئی اے ایس افسر کورونا مثبت، کئی اعلیٰ عہدیدارقرنطینہ میں داخل - کووڈ 19

سرکاری ذرائع کے مطابق ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ روز دیر رات گئے مثبت آیا اور اس سے کچھ ہی گھنٹوں قبل وہ مختلف سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہوئے تھے-

IAS OFFICER TESTS POSITIVE IN J&K, TOP OFFICIALS SELF QUARANTINE
آئی اے ایس افسر کورونا مثبت، کئی اعلیٰ عہدیدار نے کیا قرنطینہ اختیار
author img

By

Published : May 31, 2020, 12:45 PM IST

جموں وکشمیر میں گزشتہ رات ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر کے کورونا وائرس کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سینئر عہدیداروں نے اپنے گھروں کے اندر قرنطینہ اختیار کیا اور خود کو دوسروں سے الگ کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ روز دیر رات گئے مثبت آیا اور اس سے کچھ ہی گھنٹوں قبل وہ مختلف سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہوئے تھے-

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر، ایک پرنسپل سکریٹری اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر آفیسر کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے جبکہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے کچھ ہی دیر بعد مذکورہ آئی اے ایس آفیسر کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا- اس طرح سے تشویش پائی جارہی ہے کہ دیگر افسران بھی اس کے ساتھ براہ راست رابطے میں آئے ہونگے۔

میٹنگ میں شریک ایک افسر کے نے بتایا کہ 'نماز عشاء ختم ہونے کے بعد انہیں فون پہ بتایا گیا کہ انہیں اپنے آپ کو گھر والوں سے الگ کرنا چاہیے اور قرنطینہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ جس میٹنگ میں وہ شریک ہوئے ہیں وہاں ایک افسر کورونا وائرس سے متاثرہ پایا گیا ہیں - انہوں نے بتایا کہ تاہم وہ تمام افراد جو کسی بھی سرکاری میٹنگ میں شریک ہوتے ہیں وہ مناسب احتیاطی تدابیر سے کام لیتے ہیں جیسے ماسک پہننا اور ایک دوسرے سے فاصلے کو برقرار رکھنا وغیرہ شامل ہے۔'

بتادیں کہ مذکورہ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر کسی افسر میں کووڈ 19 کی کوئی علامت ظاہر ہوئی تو ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ کہیں وہ بھی اس وائرس کے شکار تو نہیں ہوئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.