ETV Bharat / state

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم - بھارت چین کشیدگی

لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر بھارت اور چین کی افواج کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سرینگر میں قیام بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 3:05 PM IST

بھارتی فضائیہ کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہند چین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن ہمیں ہر صورت حال کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے، اسی لیے گزشتہ روز سے ہم نے اپنے لڑاکو جہازوں کے ذریعے علاقے کے جائزے کے لیے لگا دیا ہے۔ ہمارے جہاز ہر طرف سے نگرانی کرتے رہیں گے۔

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم
بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'چین نے بھی حقیقی لائن آف کنٹرول کے نزدیک اپنے جہاز اور میزائل تیار رکھا ہوا ہے، جس وجہ سے خدشات میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔'

بھارتی فضائیہ ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کاروائی بھی کر سکتے ہیں۔"کیا رفال جیٹ بھی 'سرینگر بیس' میں تعینات کیے گئے ہیں؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ' میں آپ کو ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ کون کون سے لڑاکو جہاز تعینات کیے گئے ہیں۔ بس اتنا بول سکتا ہوں کہ دو سوکادن اس وقت سرینگر بیس میں موجود ہیں اور لگاتار مشق کر رہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پر گولہ باری سے مکانات کو بھاری نقصان پہنچا

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کی رات کے درمیان لداخ میں واقع حقیقی لائن آف کنٹرول میں ایک بار پھر چینی اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔جس کے بعد بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ' چین نے دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم فوج نے ناکام بنا دیا گیا'۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.