ETV Bharat / state

Real Kashmir Vs Rajasthan United Football Match سرینگر میں آئی لیگ فٹ بال کی واپسی

دو سال کے وقفے کے بعد آئی لیگ فٹ بال کی کشمیر میں واپسی کے بعد میزبان ریئل کشمیر ایف سی، راجستھان یونائیٹڈ کے خلاف سنتھیٹک ٹرف ٹی آر سی گراؤنڈ، سرینگر میں ہفتہ کو سیزن کا اپنا پہلا ہوم میچ کھیلے گا۔ I League Football Returns to Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 3:56 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے آئی لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو گزشتہ دو سیزن کے دوران مختصر کر دیا گیا تھا۔ ہوم اور اوے گیمز کے ساتھ ڈبل راؤنڈ ربن سسٹم اس سیزن میں ایک بار پھرشروع کیا گیا ہے۔ اس سیزن میں موہن بگان اور ایسٹ بنگال ایف سی کی عدم موجودگی کے باوجود آئی لیگ میں اب بھی طاقتور اور معروف ٹیمیں ہیں جن میں محمڈن اسپورٹنگ کولکتہ، گوکلم کیرالہ ایف سی اور چنئی سٹی ایف سی قابل ذکر ہیں۔ I League Football at TRC Ground Srinagar

ریئل کشمیر ایف سی نے اس رواں سیزن بخشی اسٹیڈیم کو اپنا ہوم وینیو منتخب کیا تھا۔ تاہم آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بخشی اسٹیڈیم کی ٹرف کو مسترد کر دیا جس سے ریئل کشمیر ایف سی کو اپنے گھریلو میچوں کو مصنوعی ٹرف ٹی ار سی گراؤنڈ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ریئل کشمیر ایف سی کے کوچ معراج الدین وڈو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’گھریلو شائقین کے سامنے واپس آنا اور کھیلنا انتہائی خوشی کا موقع ہے ہمارے پاس نئے جذبے اور نئی شکل و صورت کے ساتھ پرعزم ٹیم ہے اور شائقین بھی اس (فرق) کو بخوبی محسوس کریں گے۔‘‘ Real Kashmir Vs Rajasthan United Football Match

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’راجستھان ایک منظم ٹیم ہے لیکن ہمارے گھریلو حالات میں ان کے لیے ہمارے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔‘‘ اے آئی ایف ایف کی جانب سے بخشی اسٹیڈیم کو مسترد کرنے اور ٹیم کو سنتھیٹک ٹرف ٹی آر سی گراؤنڈ میں ہوم میچز منعقد کرانے کے حوالہ سے وڈو نے کہا: ’’ہم نے ابتدائی طور پر بخشی اسٹیڈیم میں تربیت کی اور بطور سابق کھلاڑی اور کوچ ہم گھاس پر کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ہم سے سنتھیٹک ٹرف پر بیس کو منتقل کرنے کو کہا ہے اور ہم نے اس پر اتفاق کیا۔ میں اے آئی ایف ایف یا کسی دوسری رسمی کارروائی سے واقف نہیں ہوں۔‘‘ I league Footbal Match in Srinagar

مزید پڑھیں: جے کے ایف اے پروفیشنل لیگ 2021: ریئل کشمیر نے ایس ایف اے کو شکست دی

سیزن کے اپنے پہلے میچ میں، جو ایک اوے فکسچر تھا، ریئل کشمیر ایف سی نے نیروکا ایف سی کو ایک کے مقابلے سفر سے شکست دی تھی۔ راجستھان یونائیٹڈ نے بھی منگل کو چرچل برادران کو شکست دے کر تین پوائنٹ حاصل کیے۔ دونوں ٹیموں نے سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے اور یہ دلچسپ ہوگا کہ آج ٹی آر سی گراؤنڈ سرینگر میں کیا ہوگا، شائقین فٹبال بے صبری سے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.