گھریلو میدان پر اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ریئل کشمیر، اپنے اصلی رنگ میں نظر آئی اور میدان کے ہر گوشے میں اپنے ہنر کی نمائش کرتی دکھائی دی۔ جبکہ انڈین اروز کی ٹیم بھی ریئل کشمیر کے ہر حملے کا بخوبی جواب دینے میں کافی حد تک کامیاب رہی۔
انڈین اروز کو پہلا جھٹکا تب لگا جب ریئل کشمیر کے بازی ارماند نے میچ کے 70 منٹ پر پہلا گول کیا۔ بازی کے گول کے بعد انڈین اروز کی میچ پر گرفت کمزور ہو گئی۔ میچ میں جہاں ریئل کشمیر کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی ملی، وہیں3 پوائنٹ حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں دوبارہ ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔
اب سے قبل ریئل کشمیر نے چنئی فٹبال کلب کے خلاف اپنا پہلا میچ دو - ایک سے جیتا تھا جبکہ موہن بگان کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ دو - صفر سے ہرا تھا۔ جبکہ منروا پنجاب کے خلاف کھیلا گیا میچ کا نتیجہ برابری پر رہا۔