ETV Bharat / state

عبدالصمد آئی پی ایل 2021 میں جگہ بنانے میں کامیاب

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عبدالصمد پر حیدرآباد سنرائزرس نے ایک بار پھر بھروسہ ظاہر کیا ہے اور انہیں آئی پی ایل 2021 ایڈیشن کے لئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔

عبدالصمد ائی پی ایل 2021 میں جگہ بنانے میں کامیاب

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 3:28 PM IST

گزشتہ برس انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے حیدرآباد سنرائزرس کے کھلاڑی عبدالصمد اس مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز حیدرآباد سنرائزرس نے 22 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی جو آئی پی ایم 2021 کے ایڈیشن میں ٹیم کے لئے کھیلیں گے، اس فہرست میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عبدالصمد بھی شامل ہے۔ عبد الصمد نے سید مشتاق علی ٹرافی میں حال ہی میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

گزشتہ برس منعقد ہونے والے آئی پی ایل میں عبد الصمد نے 12 میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا تاہم ان کی بولنگ زیادہ کارگر نہیں رہی۔

اس برس جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کھلاڑی مجتبیٰ یوسف کو بھی ممبئی انڈینز نے ٹرائلز کے لئے بلایا ہے۔ اس سے قبل وہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کے لئے نیٹ بولنگ کرتے تھے جس کے دوران انہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو کافی متاثر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.