ETV Bharat / state

حریت نے بھارت ۔ پاکستان جنگ بندی معاہدے پر عمل کا خیر مقدم کیا - کشمیری عوام کی خواہشات

علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے بھارت - پاکستان کی جانب سے تمام کنٹرول لائن معاہدوں کی عمل درآمد پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔

حریت نے بھارت پاک جنگ بندی معاہدے پر عمل کا خیر مقدم کیا

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 6:04 PM IST

میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے بھارت - پاکستان افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر کی لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب جانی و مالی نقصان کو روکنے میں مدد ملے گی جس کا سامنا ایک لمبی مدت سے وہاں کے عوام کر رہے ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں حریت کانفرنس نے کہا کہ 'یہ صحیح سمت میں ایک مثبت قدم ہے کیونکہ LOC کے آر پار لوگ مستقل خطرات سے دو چار رہ کر زندگی گزار رہے ہیں، دونوں طرف کے عوام کی راحت رسانی کے ساتھ ساتھ خونریزی کے خاتمے میں مدد بھی ملے گی۔'

مزید پڑھیں؛ بھارت - پاک تمام کنٹرول لائن معاہدوں کی عمل درآمد پر متفق

حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ دونوں اطراف کے DGs Mos نے LOC کے حوالے سے جہاں بھارت پاکستان مشترکہ مفادات اور قیام امن کی بات کی ہے۔ صحیح طور پر ایک دوسرے کے خدشات کا احساس اور ادراک کرتے ہوئے ان مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

حریت کانفرنس کا مزید کہنا ہے کہ 'تنظیم یہ محسوس کرتی ہے کہ اصل تنازع کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کی حکومتیں کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مد نظر رکھ کر مسئلہ کشمیر کو پُر امن مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کیلئے کوشش کریں گی۔'

مزید پڑھیں: 'سکیورٹی صورتحال بہتر لیکن عسکریت پسندی کا خطرہ برقرار'

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہی بہترین اور واحد ذریعہ ہے اور حریت کانفرنس نے ہمیشہ اس کی حمایت اور وکالت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.