ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن:حریت کانفرنس - کُل جماعتی حریت کانفرنس

سپریم کورٹ نے پیر کو دفعہ 370کی منسوخی کے مرکزی اور صدر ہند کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو برقرار رکھا۔Sc on Article 370 Verdict

دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن:حریت کانفرنس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 8:17 PM IST

سرینگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹرمولوی محمدعمر فاروق نے دفعہ 370 کی منسوخی کے ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کا فیصلہ غیر متوقعہ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو تقسیم برصغیر کے وقت و کشمیر کے بھارت کے ساتھ انضمام میں سہولت کار بنے ہوئے تھے اور جنہوں نے بھارت کی جانب سے کئے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر بھروسہ کیا انہیں شدید دھوکہ دہی کا احساس ہورہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 1947 سے جنگ بندی لائن کی وجہ سے منقسم ریاست جس کے حل کا مطالبہ کیا جارہا ہے بدستور ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے ہی گزشتہ سات دہائیوں سے انسانی خون بہہ رہا ہے۔

واضح رہے پیر کو سپریم کورٹ نے دفعہ 370 پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کے ذریعہ آرٹیکل 370 کی منسوخ کر کے جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ۔عدالت اعظمی نے مرکزی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کو آئینی قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا وہیں مرکز کے دو علاقوں کو تقسیم کرنے کو چلینج کرنے والی درخواستوں کو نمٹا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.