ETV Bharat / state

'بھارت پاکستان کے مابین بہتر تعلقات مسئلہ کشمیر کے لیے صحت مند قدم' - بھارت پاکستان تعلقات پر حریت کانفرنس کا بیان

حریت کانفرنس نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان بہتر اور خوشگوار تعلقات کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ اس سے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کی جانب ایک صحت مند قدم بھی قرار دیتی ہے۔

hurriyat conference
حریت کانفرنس
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 4:40 PM IST

میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مابین ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مثبت بیانات و اقدامات سے ایک مثبت تبدیلی کا عندیہ مل رہا ہے۔

ہمسایہ ملکوں کے مثبت اقدام کا احساس و ادراک جموں وکشمیر کے عوام کو بھی ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین کشیدہ تعلقات کے سبب کافی زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ گزشتہ سات دہائیوں سے تنازع کشمیر کے پر امن حل کیلئے کوشاں ہیں۔

حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر اور خوشگوار تعلقات کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ اس سے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کی جانب ایک صحت مند قدم قرار دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس یہ بھی محسوس کررہی ہے کہ جب تک کشمیر کی سرزمین پر خوف و دہشت کا ماحول اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک بہتر اور اچھے ہمسایہ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کے ثمرات ظاہر نہیں ہو سکتے، حالات میں بہتری کیلئے جملہ سیاسی قیدیوں، جیلوں اور گھروں میں نظر بند رکھے گئے لوگوں کی رہائی، پی ایس اے کے تحت گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی رہائی اور مختلف ایجنسیوں کے ذریعے دھمکیوں اور ہراسانیوں کا سلسلہ بند کیا جانا ناگزیر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے خون خرابہ اور تصادم آرائیوں کے ضمن میں جو جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں وہ حد درجہ پریشان کن ہیں اس لیے انہیں بند کیا جانا چاہئے، حریت کانفرنس روز اول سے دونوں ممالک کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے تمام مثبت اقدامات کی بھر پور اور مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.