ایڈووکیٹ بابر قادری کی گزشتہ شب ہوئی ہلاکت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 'اس طرح کے قتل کی واردات نا صرف دل دہلانے والی ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔'
جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ 'اس طرح کی واردات خطرناک ہیں جس سے قیمتی جا رہی ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ : چاٹہ پورہ میں تلاشی مہم شروع
بیان میں مزید کہا گیا کہ حریت کانفرنس سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کو مغفرت اور جنت نصیب کی دعا بھی کرتی ہے۔
بیان میں حریت کانفرنس نے کشمیر تنازعہ کو پرامن طور پر حل کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر مسئلے کے حل سے ہی اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ خطے میں مزید انسانی جانوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے نہ آئے۔'